Jan ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے برے دن آ گئے!

امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے نے امریکہ کی حقیقت پوری دنیا پر عیاں کر دی ہے کیونکہ اس ملک کے حکام ہمیشہ ہی مغربی ایشیا کے حالات و واقعات کو وحشیانہ، بے رحمانہ اور غیر جمہوری بتاتے رہے ہیں۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کانگریس پر حملہ اور ٹرمپ کی چار سالہ صدارت نے امریکی معاشرے کی سچائي کو پوری طرح سے اجاگر کر دیا ہے اور اس معاشرے میں پائے جانے والے شگاف کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

دوسری جانب تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ نے خود کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کو بھی دلدل میں ڈال دیا ہے اور وہ تیرہ دن بعد تاریخ کے کوڑے دان میں چلے جائيں گے۔ امریکہ فرسٹ کے نعرے نے اس ملک کو الگ تھلگ کر دیا ہے کیونکہ اس کے یورپی اتحادی بھی اس سے دور ہو گئے ہیں۔

بعض امریکی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بیس جنوری کے بعد، جب ٹرمپ کی صدارت ختم ہو جائے گی، وہ ایک عام شہری بن جائيں گے اور پھر انھیں لاتعداد شکایتوں اور مقدموں کا سامنا کرنا ہوگا کیونکہ ان کے اشتعال انگیز بیانوں کے سبب ہی کانگریس کی عمارت پر حملہ ہوا جس میں چار لوگوں کی جان چلی گئي۔

اپنے چار سالہ دورۂ صدارت میں ٹرمپ نے جتنے متنازعہ کام کیے ہیں، انہیں ان کا جواب دینے کے لیے تیار رہنا چاہیے کیونکہ ان کے برے دن آ گئے ہیں۔

ٹیگس