Jan ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۶ Asia/Tehran

ایران کے نوجوان انجینئروں اور ماہرین دفاع کا تیار کردہ یہ بحری جنگی جہاز 228 میٹر لمبائی، 42 میٹر چوڑائی اور ساڑھے 21 میٹر اونچائی کے ساتھ ایران کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز ہے جو سمندر میں 15 ناٹیکل مائل کی رفتار کے ساتھ حرکت کر سکتا ہے۔ مکران سے موسوم اس بحری جنگی جہاز پر بیک وقت پانچ ہیلی کاپٹروں کی گنجائش موجود ہے، جس کی بنا پر اسے ایک چلتا پھرتا نیول ائربیس بھی کہا جا سکتا ہے۔121 ہزار ٹن وزنی اس متحرک جزیرے کو آج صبح ایک باضابطہ تقریب کے دوران ایرانی بحریہ کے حوالے کر دیا گيا۔

ٹیگس