Jan ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۱ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں داخل ہونے کے لئےکورونا ٹیسٹ لازم الاجرا

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تمام گزرگاہوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ پیر کی صبح سے تمام تمام گزرگاہیں بند کر دی  جائیں گی۔

بورس جانسن نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں کو پہلے کورونا منفی ٹیسٹ دکھانا ہو گا اور یہ نئے احکامات 15 فروری تک نافذ رہیں گے۔

برطانیہ میں حکومت نے یہ فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔

یورپ سمیت دیگر ممالک سے برطانیہ آنے والے افراد کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم قرار دینے کی پالیسی میں تاخیر پر عوامی و سیاسی حلقوں کی طرف سے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی شرح میں ریکارڈ اضافے اور تیسرے قومی لاک ڈاؤن کے نفاذ سمیت برطانیہ کی سرحدوں پر آنے والے افراد کیلئے کورونا کا منفی ٹیسٹ لازم قرار دینے کی پالیسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کرتے ہی یورپی ممالک کی طرف سے برطانیہ کیلئے سرحدی پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں، فرانس کی طرف سے برطانوی شہریوں کیلئے منفی ٹیسٹ لے کر داخل ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔

ٹیگس