Jan ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  •  حکومت مخالف روسی رہنما کی گرفتاری، امریکہ اور یورپ کو تکلیف

نو منتخب امریکی صدر کے نامزد مشیر برائے قومی سلامتی جیک سالیون نے مداخلت پسندانہ بیان دیتے ہوئے روسی حکومت کے مخالف رہنما الیکسی ناوالنی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جیک سالیون نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ الیکسی ناوالنی کو فوری رہا کیا جائے اور ان پر حملہ کرنے والوں سے جواب طلب کیاجائے۔ دوسری جانب امریکہ کے موجودہ وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں الیکسی ناوالنی کی گرفتاری کے روسی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپی کونسل کے صدر نے بھی مداخلت پسندانہ بیان دیتے ہوئے روس مخالف رہنما الیکسی ناوالنی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ الیکسی ناوالنی کو جنہیں یورپ اور امریکہ روسی حزب اختلاف کا سرکردہ رہنما قرار دیتے ہیں جرمنی سے ماسکو پہنچنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ روسی حکومت نے دسمبر دوہزار بیس میں، سزا میں تعطل کے موقع سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزام میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔ روسی ذرائع کے مطابق الیکسی ناوالنی عدالتی حکم صادر ہونے تک حراست میں رہیں گے۔

ٹیگس