Jun ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • سلیمان انصاری۔ پاکستان

سلیمان انصاری صاحب کا تعلق ضلع تھرپارکر، سندھ، سے ہے۔

سلیمان انصاری صاحب اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ آپ پیار محبت اور تسلی بخش جوابات سے نوازتے ہیں۔ جام جم پروگرام میں جو کہانیاں ہوتی ہیں ان میں بہت بڑا سبق ہوتا ہے۔ انداز جہاں، کلام نور، افکار و نظریات، آئينۂ صحافت سلسلے بہت اچھے ہیں۔ کس کس سلسلے کی بابت لکھا جائے۔ ہر سلسلہ بامقصد اور ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔ ایک گھنٹے میں ہی ہمیں دین و دنیا، سیاست، تعلیم اور حالات حاضرہ کی بابت سننے کو مل جاتا ہے۔ ریڈیو تہران کی نشریات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ریڈیو تہران ہمیں اخلاق سکھاتا ہے، ہماری تربیت کرتا ہے، ہمیں غلط کام اور غلط سوچ سے روکتا ہے۔ ریڈیو تہران کی اردو نشریات تا قیامت چلتی رہیں اور لوگ مستفید ہوتے رہیں۔

ٹیگس