Sep ۲۹, ۲۰۱۶ ۲۱:۳۶ Asia/Tehran
  • سلیمان انصاری۔ پاکستان

ضلع تھرپارکر، سندھ سے سلیمان انصاری صاحب کا یہ خط ہے۔

سلیمان انصاری صاحب اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران کے اردو پروگرام ہم شوق اور باقاعدگي سے سنتے ہیں۔ خوشی ہے کہ ریڈیو تہران ہم ریڈیو پر سن رہے ہیں۔ وہ دن کبھی نہ آئے جب آئي آر آئي بی سے ریڈیو بند ہوجائے اور ہم اپنے دوست اور ہم خیال ریڈیو کی نشریات سننے سے محروم ہوجائیں۔ آپ کی شکایت تھی کہ خطوط بہت کم اور مختصر آ رہے ہیں ہم کیا پڑھیں تو قلم اٹھایا آپ سے مخاطب ہونے، اپنے دل کی بات آپ سے کرنے اور آپ کا گلہ دور کرنے کے لئے۔ اس کے بعد لکھتے ہیں کہ ایک کہانی یا ایک داستان جو جام جم میں نشر ہوتی ہے وہ ہمارا پسندیدہ سلسلہ ہے۔ جام جم میں ایک دن میرا بھی خط پڑھا گيا، سن کر بہت خوشی ہوئي۔ جام جم میں ہر روز نئي نئي گفتگو اچھی لگتی ہے۔

 

ٹیگس