Oct ۱۸, ۲۰۱۶ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • محمد اکرم سیال۔ پاکستان

محمد اکرم سیال صاحب کا تعلق چک نمبر 574، ننکانہ صاحب، پنجاب سے ہے۔

سیال شارٹ ویو لسنرز کلب کے صدر محمد اکرم سیال صاحب اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران کی نشریات میں کافی تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں جو پسند بھی کی جارہی ہیں لیکن ایک مخصوص طبقہ ریڈیو تہران کے قدیم رویہ، طور طریقے اور انداز ہی کو زیادہ پسند کرتا ہے۔ حالانکہ انسان تبدیلی پسند ہے اس کے باوجود ریڈیو تہران کی روایات اور خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ یہ مزید لکھتے ہیں کہ روایتی خطوط لکھنے میں اور ان پر مشتمل پروگرام سننے کا اپنا لطف ہے لیکن صد افسوس کہ یہ تیزی سے زوال پذیر ہے۔ اس طرف ہم سب کی توجہ کی ضرورت ہے۔

 

ٹیگس