Nov ۳۰, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
  • محمد ظفراللہ ضیا۔ پاکستان

محمد ظفراللہ ضیا صاحب کا تعلق کمالیہ، پنجاب سے ہے۔

آئيڈیل لسنرز کلب کے صدر ظفراللہ ضیا صاحب اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ پرخلوص لہجے میں خطوط کی محفل خوب سجائي جاتی ہے۔ اس کے باوجود زہرا باجی کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔ اس کے بعد لکھتے ہیں کہ ایران نے ہر دور میں حق اور جُراٴٴت کی شاہراہ پر اپنا سفر جاری رکھا ہے۔ نئي امریکی پابندیوں کے خطرے کے باوجود ایران کا ایٹمی پروگرام جاری ہے اور صدر حسن روحانی نے وزیر دفاع کو میزائل پروگرام کی ترقی و توسیع کا حکم دے دیا ہے۔ ایرانی حکمرانوں کا یہ اقدام قابل تحسین ہے۔ اس کے لئے ایرانی عوام مبارک باد کے مستحق ہیں۔

ٹیگس