Dec ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • اورنگ زیب عالمگیر۔ پاکستان

اورنگ زیب عالمگیر۔ غریب وال ضلع جہلم، پنجاب۔

اورنگ زیب عالمگیر صاحب کا تعلق عالمگیر لسنرز کلب سے ہے۔ یہ اپنے برقی خط میں لکھتے ہیں کہ کلب قائم کرنے کا ہمارا مقصد نوجوان طالب علموں میں علوم و شعور اور آگاہی کی شمع جلانا، ریڈیو تہران سے خط و کتابت کے ذریعہ پاک ایران دوستی کا فروغ، عظیم ایرانی قوم کی ثقافت اور تہذیب و تمدن سے واقفیت حاصل کرنا، حالات حاضرہ اور ایران کی سیاسی، ثقافتی، صنعتی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے علاوہ تاریخ، ادب و فن سے متعلق معلومات حاصل کرنا، کلب ممبران کے درمیان کوئز، ملی نغموں کے مقابلے کرانا، طالب علموں، غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرنے کا جذبہ بیدار کرنا، ماہانہ کلب میٹنگز میں ریڈیو تہران کے اردو پروگراموں پر تبصرے اور ان کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا، مقامی سطح پر کرکٹ اور فٹبال وغیرہ کے ٹورنامینٹس منعقد کروانا اور علاقے میں ریڈیو تہران کی اردو نشریات کو متعارف کروانا ہے۔

ٹیگس