Jan ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • رانی معصومہ زہرا۔ پاکستان

رانی معصومہ زہرا۔ دھيرووال، ضلع سرگودھا، پنجاب۔

یہ خط انہوں نے اردو ان پیج میں بڑی خوبصورتی سے ٹائپ کیا ہے اور پھر اسے ای میل کے ذریعہ ارسال کیا ہے۔ خیر، رانی معصومہ زہرا لکھتی ہیں کہ ہم سب گھر والے آپ کے تمام پروگرام بہت شوق سے سنتے ہیں اور بھرپور استفادہ کرتے ہیں۔ پروگرامز کو سننے سے ہماری معلومات میں بہت اضافہ ہوتا ہے۔ پہلے میرے بڑے بہن بھائي آپ کے پروگرام بہت شوق سے سنا کرتے تھے اور خط بھی لکھا کرتے تھے لیکن اب مصروفیات کی وجہ سے خط نہیں لکھ پاتے۔ ریڈیو تہران کی آواز تقریبا" دس بارہ سال سے ہمارے گھر میں گونج رہی ہے۔ ترقی زمانہ کی وجہ سے آپ کے پروگرام اب انٹرنیٹ پر سنتے ہیں۔ میرا خط اپنے پروگرام میں ضرور شامل کیجئے گا۔ خدا ایران اور عالم اسلام کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے اور آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

 

ٹیگس