Jan ۲۷, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • رشید ناز۔ پاکستان

رشید ناز صاحب کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔

ناز ریڈیو اینڈ انٹرنیٹ فین کلب کے صدر رشید ناز صاحب اپنے برقی خط میں لکھتے ہیں کہ ہم باقاعدگی سے ریڈیو تہران کو خط لکھتےتھے مگر کچھ عرصے سے آپ سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ اب ہم آپ سے رابطہ بحال کر رہے ہیں۔ امید ہے حوصلہ افزائي کریں گے۔ باقی اب تو پروگرامز میں بھی کافی تبدیلیاں آگئي ہیں۔ ویب سائٹ کے ذریعہ سامعین کے لئے پروگرام سننا بہت آسان ہوگيا ہے۔ اب تو پروگرام سننے کا مزہ آتا ہے۔ نہ کوئي شور، نہ کوئي رسیپشن کی پرابلم۔ ویب سائٹ جاذب نظر ہوگئي ہے۔ تازہ خبروں سے بھی آگاہی ہوجاتی ہے۔ ویڈیو رپورٹ بھی سحر کے پیج سے حاصل ہوجاتی ہے۔ ہم ریڈیو تہران اور اس کے محنتی اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ خطوں کے پروگرام میں دوستوں کے محبت ناموں کا جواب بڑی خوش اسلوبی سے دیا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں لیاقت علی اعوان اور فہیم نور صاحبان کی وزٹ کے حوالے سے جانا اور اسٹوڈیو میں ان کا انٹرویو بھی بہت اچھا لگا۔

 

ٹیگس