Feb ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • سراج الدین نظامانی۔ پاکستان

سراج الدین نطامانی۔ ضلع بدین، سندھ، پاکستان۔

سراج الدین نظامانی صاحب ہمارے قدیم سامع ہیں۔ یہ لکھتے ہیں کہ ایک عرصے کے بعد آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔ امید ہے جواب ضرور دیں گے۔ میں آپ کی نشریات باقاعدگی کے ساتھ نہیں سنتا مگر آپ کے پروگرام اچھے چل رہے ہیں۔ بزم دوستاں کا وقت بہت کم ہے۔ بدلتے حالات کے پیش نظر اب ریڈیو تہران بھی بدل چکا ہے۔ جو پہلا مزہ تھا وہ جاتا رہا مگر کیا کیا جائے، وقت کے ساتھ چلنا بھی ضروری ہے۔ آپ کے پروگرام نسیم ہدایت، جام جم اور یادوں کے جھروکے بہت اچھے ہیں۔ میں نیٹ پروگرام سنتا ہوں۔ جو ویب سائٹ ہوا کرتی تھی اب وہ نہ رہی۔ اب سحر ٹی وی کے ساتھ ریڈیو بھی ہے۔ یہ بھی ایک اچھا قدم ہے۔ ہم واٹس ایپ پر آپ کو پیغام دے سکتے ہیں، گویا ریڈیو تہران واٹس ایپ پر بھی موجود ہے جو اچھی بات ہے۔

 

ٹیگس