Feb ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • زیبا محسود۔ ناروے

زیبا محسود صاحبہ کا تعلق درامین شہر سے ہے۔

زیبا محسود صاحبہ اپنے برقی خط میں لکھتی ہیں کہ میں اکثر آپ کے سحر اردو اور انگلش پریس ٹی وی پروگرام بھی دیکھتی ہوں جس کے لئے دلی مبارک باد دیتی ہوں۔ آپ کے بیشتر پروگرام بہت اچھے اور معلوماتی ہوتے ہیں۔ میں ایران کے تاریخی اور مشہور مقامات فیس بک پر دیکھتی ہوں۔ دل چاہتا ہے فورا" ویزا لوں اور دیکھ کر آؤں۔ خیر، زندگي رہی تو میں انشااللہ تمام مقدس مقامات کی زیارت کے لئے ضرور آؤں گي۔ اس کے بعد لکھتی ہیں کہ میرا تعلق پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے ہے مگر میں کئی سال سے ناروے میں رہتی ہوں اس لئے یہاں ہم اپنی زبان میں جب ایران سے پروگرام دیکھتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔ ہمارے زمانے میں فارسی اسکولوں میں بطور زبان پڑھائي جاتی تھی مگر پچھلی دو دہائیوں سے شاید ختم ہوگئي ہے۔ کبھی افسوس بھی ہوتا ہے کہ دنیا جتنی معلوماتی اور فیزیکلی قریب ہورہی ہے لوگ روحانی طور پر اتنے ہی دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں اس طرح کے پروگرام ملکوں اور عوام کو قریب لاتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ یہ پروگرام مزید بہتر سے بہتر ہوں۔ آمین ثم آمین۔

 

ٹیگس