Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • مہر عبدالستار سلفی۔ پاکستان

مہر عبدالستار سلفی صاحب کا تعلق ننکانہ صاحب، پنجاب سے ہے۔

مہر عبدالستار سلفی صاحب اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ گزشتہ کئي سالوں سے جس عظیم منزل کی جانب آپ کا اور ہمارا سفر جاری و ساری ہے، خدا ہمارے اس سفر کو کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار فرمائے۔ ہم دعا گو ہیں کہ ہمارے اس سفر میں اقوام عالم جوق در جوق شامل ہوکر ہمارے اس عظیم مشن کو کامیابی و کامرانی بخشیں، آمین۔ سب سامعین اپنی اپنی سہولت کے پیش نظر اس کارخیر میں بھرپور شرکت کو یقینی بنا کر اپنے محسن ادارے کو ترقی کی جانب لے کر رواں دواں ہیں۔ پروگرام اگر ریڈیو پر صاف سنائي نہ دے تو انٹرنیٹ سے اور ایپلی کیشن سے بھی استفادہ کر رہے ہیں اور یہ سہولت ہم سامعین کے لئے کسی تحفے سے کم نہیں۔ اگر ہم آپ کو اپنی حریریں ارسال کرتے ہیں تو آپ ان تحریروں کے بدلے ہمیں جو محبت اور اپنائيت دیتے ہیں وہ ہمارے لئے سرمایۂ گراں قدر ہے۔ رب کائنات سے دعا ہے کہ ہمارا یہ پیار، محبت اور دوستی کا سفر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری و ساری رہے۔

 

ٹیگس