Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • کاظم عابدی۔ ہندوستان

کاظم عابدی صاحب کا تعلق غازی پور، یوپی، سے ہے۔

کاظم عابدی صاحب نے یہ برقی خط ہمیں بھیجا ہے جس میں لکھتے ہیں کہ صبح کی نشریات شارٹ ویو پر بحال کی جائيں۔ دوسری مجلس کی نشریات کی آواز خراب ہونے کی وجہ سے وہ بھی بالکل نہیں سن پاتے ہیں اور تیسری مجلس کی نشریات کبھی کبھی سننے کو مل جاتی ہیں۔ تیسری مجلس کی نشریات میں خاص طور سے دعائے کمیل مجھے بہت پسند ہے۔ کاظم عابدی صاحب نے مزید لکھا ہے کہ گزشتہ دنوں الہ آباد میں منعقدہ ایک مجلس عزا میں میں نے ریڈیو تہران کا ذکر کیا اور لوگوں کو ریڈیو تہران کی نشریات کے بارے میں بتایا۔ عالم اسلام کے حوالے سے ریڈیو تہران جو معلومات فراہم کرتا ہے ان سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔

 

ٹیگس