Apr ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • محمد اکرم سیال۔ پاکستان

محمد اکرم سیال۔ ضلع ننکانہ صاحب، پنجاب۔

سیال شارٹ ویو لسنرز کلب کے صدر محمد اکرم سیال صاحب اپنے برقی خط میں لکھتے ہیں کہ اپنے پسندیدہ پروگرام بزم دوستاں میں قطر کی محترمہ عترت فاطمہ صاحبہ کے تاثرات دورۂ ایران کے بارے میں انہیں کی زبانی سماعت ہوئے جو روح پرور اور دلچسپی کا باعث بنے۔ اس کے بعد لکھتے ہیں کہ شیخوپورہ کے ریڈیو تہران کے قدیم سامع جناب ناصر عزیز صاحب کے والد گرامی گزشتہ دنوں اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال فرماگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ باپ کی رحلت سے دوماہ قبل ان کے بڑے بھائي مختصر علالت کے بعد داغ مفارقت دے گئے تھے۔ بھائی ناصر عزیز صاحب کے بڑے بھائي اور والد محترم کی مغفرت کے لئے دعا ہے۔ اللہ بزرگ و برتر ان کے لواحقین کو صبر جمیل کی نعمت سے نوازے اور مرحومین کو جوار رحمت اور جنت الفردوس عطا فرمائے۔ محمد اکرم سیال صاحب نے مزید لکھا ہے کہ لاہور میں ریڈیو سامعین کی ایک پر وقار نشست کے دوران بزرگ اور قدیم سامع جناب لیاقت علی اعوان صاحب نے ریڈیو تہران سے متعلق حاضرین کے خیالات و تاثرات آپ کو ریکارڈ کروائے جس میں میری شمولیت بھی رہی اور آپ نے بزم دوستاں میں اس کی ریڈیو رپورٹ پیش کرکے ہمارے خلوص کو سراہا جس کے لئے ہم بہت شکر گزار ہیں۔ ایسی سرگرمیاں سب سامعین کے لئے دلچسپی اور توجہ کا باعث بنتی ہیں جو جاری رہنی چاہئيں۔

 

ٹیگس