May ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • لیاقت علی اعوان۔ پاکستان

لیاقت علی اعوان، صدر الاعوان لسنرز کلب، فیصل آباد۔

یہ خط ریڈیو تہران کے ایک قدیم اور سینیئر سامع لیاقت علی اعوان صاحب کا ہے جو الاعوان لسنرز کلب کے صدر ہیں اور فیصل آباد سے ان کا تعق ہے۔ تو یہ لکھتے ہیں کہ کافی دنوں کے بعد آپ کو خط ارسال کر رہا ہوں اور شرمندہ بھی کیونکہ آپ سے رابطے میں دیر ہوگئي وجہ کام اور بس کام۔ ریڈیو تہران اردو کو متعارف کروانے کا کام بھی سست ہے لیکن انشااللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ خیر، دیر تو ہوجاتی ہے لیکن ہم آپ کو اور ریڈیو تہران کو تمام زندگی نہیں بھول سکتے۔ یہ مزید لکھتے ہیں کہ پروگرام میڈیم ویو پر سنتا ہوں لیکن شارٹ ویو والا مزہ نہیں البتہ رات کی سروس ٹھیک ہے۔

 

ٹیگس