Jun ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • محمد اکرم سیال۔ پاکستان

محمد اکرم سیال۔ ننکانہ صاحب، پنجاب۔

یہ خط محمد اکرم سیال صاحب کا ہے اور محمد اکرم سیال صاحب سیال شارٹ ویو لسنرز کلب کے صدر ہیں۔ یہ اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ اس میں کوئي شک نہیں کہ آج  ہماری دنیا اغراض و مفادات کی بھینٹ چڑھ کر مختلف خانوں میں بٹ چکی ہے۔ اس بنیادی خرابی کی نشاندہی کا کام ریڈیو تہران ہی کے حصے میں آیا ہے اور اسے ہی یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے باوقار اور خوددار طرز زندگی اپنانے کا نہ صرف راستہ دریافت کیا ہے بلکہ اسے منزل کی طرف رواں دواں رکھا ہے۔ ریڈیو تہران کی کشتی صحیح رخ پر اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کے خد و خال واضح اور روشن ہیں۔ اس کی پہچان بڑی آسانی سے ممکن ہے۔ اس کی فکر صحت مند اور توانا ہے۔ اس کے الفاظ میں صداقت کی خوشبو، فکر میں امن و انصاف کی چکا چوندھ اور علم و ادب کے پرچم پر درس انسانیت درج ہے۔ سلامت، عافیت اور توفیق سدا آپ کی رفیق ہو۔

 

ٹیگس