Aug ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۲:۲۸ Asia/Tehran
  • شاکر اللہ - یوپی ہندوستان

واٹس اب کے ذریعے یہ خط ارسال کیا ہے

شاکر اللہ صاحب نے اعظم گڑھ یوپی ہندوستان سے لکھتے ہیں کہ سب دوستوں کو سلام عرض ہے ، ریڈیو تھران میرا پسندیدہ ریڈیو ہے اور مجھے ریڈیو تھران کی اردو نشریات سن کر بہت مزہ آتا ہے، بزم دوستان میں میرا یہ پیغام ضرور شامل کریں۔ ایک بات آپ سے کہنی ہے اور وہ یہ ہے کہ ہندوستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان پر جو دھشتگردی کا لیبل لگ رہا ہے اس سے مسلمانوں کو دنیا بھر میں بہت نقصان پہنچ رہا ہے اللہ کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ اس دھشت گردی کی لعنت سے ہم سب کو محفوظ فرما۔

اس کے علاوہ شاکر اللہ صاحب لکھتے ہیں ریڈیو تھران کے پروگراموں  میں بھی دھشت گردی کی لعنت کے سدباب کے لئے اچھے مطالب بیان کیئے جاتے ہیں سن کر اچھا لگتا ہے کہ دنیا میں کوئی تو ریڈیو ہے جو اتنی سچائی کے ساتھ حقائق کو بیان کرتا ہے، ویسے عام اور مغربی میڈیا کا تو پتہ ہی نہیں چلتا کہ کب سچ بول رہا اور کب جھوٹ بولتا ہے۔

 

 

ٹیگس