Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • محمد انور سیال۔ پاکستان

محمد انور سیال۔ نوابشاہ سندھ پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے محمد انور سیال صاحب نے نواب شاہ سندھ پاکستان سے لکھتے ہیں کہ ماہ محرم الحرام کے حوالے سے تعزیت و تسلیت  قبول کیجیئے۔ وہ مزید لکھتے ہیں میں یہ سمجھ رہا تھا کہ میرا نمبر میرے نام کے ساتھ آپ کے پاس سیف ہے لیکن آپ نے مجھے پیغام ارسال کیا کہ آپ کا تعارف تو مجھے بڑی حیرت ہوئی خیر کوئی بات نہیں چونکہ میں ریڈیو تھران پابندی کےساتھ سنتا ہوں اور بزم دوستاں میرا پسندیدہ پروگرام ہے اور آپ نے ہم سامعین کو یہ مشورہ دیا تھا کہ آپ خط لکھ کر واٹس ایپ کے ذریعے ارسال کرسکتے ہیں تو میں نے بھی آپ کے حکم پر عمل کرتے  ہوئے تحریری خط کو واٹس ایپ کے ذریعے ارسال کررہا ہوں ویسے اس خط کو میں ڈاک کے ذریعے بھی روانہ کروں گا کیونکہ لکھا ہوا خط ہے۔ سب دوستوں کو سلام ریڈیو تھران ایران زندہ باد۔

 

ٹیگس