Oct ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۷ Asia/Tehran
  • یوسف علی۔ ہندوستان

ہندوستان کے صنعتی شہر ممبئی سے یوسف علی

یوسف علی لکھتے ہیں کہ ویسے تو ہم سحر عالمی نیٹ ورک کی اردو نشریات پابندی کے ساتھ دیکھتے ہیں لیکن سحر کی ویب سائٹ میں ریڈیو تھران پر کلک کیا تو پتہ چلا کہ وہاں تو سننے کے لئے بہترین پروگرام موجود ہیں اور بزم دوستاں کو سنا تو اچھا لگا اس لئے آپ کو واٹس کے ذریعے خط لکھ رہا ہوں امید کرتا ہوں کہ آپ میرے اس خط کو پروگرام میں ضرور شامل کریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ میرے پاس وقت کم ہوتا ہے اس لئے ابھی ابتداء میں صرف بزم دوستاں پروگرام ہی سنا  ہے آئندہ کوشش کروں گا کہ ریڈیو تھران کے دیگر پروگراموں کو بھی سنوں۔ اس کے علاوہ یوسف علی صاحب نے لکھا ہے کہ مجھے سحر اردو ٹی وی کے سارے ہی پروگرام پسند ہیں لیکن میں خبریں بڑے شوق اور پابندی کے ساتھ دیکھتا ہے۔

 

ٹیگس