Oct ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
  • محمد اکرم سیال ۔ پاکستان

محمد اکرم سیال نے ننکانہ صاحب پنجاب پاکستان سے

اپنے خط کے متن میں لکھتے ہیں بڑے لوگوں کی خدمت کرنے کے بجائے چھوٹے لوگوں کی چھوٹی خواہشیں پوری کردیا کریں۔ ان کی دعا ہماری تقدیر بدل سکتی ہے۔ اگر انسانی رویوں میں الجھو گے تو زندگی الجھن میں گزرے گی، اپنے رب کریم کے ساتھ سارے معاملات سلجھائے رکھو، الجھنیں اور مسائل دور ہوجائیں گے۔ اس کائنات میں صرف اللہ کی رحمت کی دکان ایسی ہے جہاں خریداری کے لئے اگر جیب میں کوئي نیکی نہیں تو آپ ہاتھوں پہ آنسو رکھ کر جو جی چاہے لے لیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ریڈیو تھران کے سبھی پروگراموں کو پسند کیا اور لکھا ہے کہ ریڈیو تھران پر نشر ہونے والے پروگراموں کا معیار بہت بلند ہے اور بہترین پروگرام پیش کرنے پر میں ریڈیو تھران کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 

ٹیگس