Nov ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • راحیلہ بانو۔ ہندوستان

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی سے یہ خط تحریر کیا ہے راحیلہ بانو نے

لکھتی ہیں کہ میرے والد مرحوم ریڈیو تھران کے پرانے سامع رہے ہیں ہم لوگ ریڈیو تھران سے آشنا ہیں لیکن آج کل ریڈیو سے لوگوں کی وابستگی نہایت ہی کم ہوتی جارہی ہے لیکن ریڈیو کی افادیت کم نہیں ہوئی ہے آج بھی ہندوستان کے پردھام منتری مودی جی اپنی اہم پالیسیوں کا اعلان ریڈیو سے نشر ہونے والی تقریر میں کرتے ہیں، اس کے علاوہ میں نے سنا ہے کہ دنیا کے کئی بڑے لیڈر بھی اپنے ماہانہ خطاب ریڈیو کے ذریعے ہی کرتے ہیں، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ریڈیو کی افادیت میں کوئی کمی واقع  نہیں ہوئی ہے، بہرحال ہم نے بھی اپنے والد محترم کی طرح ریڈیو کو سنا شرو‏ع کردیا ہے لیکن مصروفیات کی وجہ سے ریڈیو تھران کے سارے پروگرام سن نہیں پاتی اس لئے آرکائیو کے ذریعے نشر ہونے والے پروگراموں کو ڈاؤن لوڈ کرکے سنتی ہوں میں اسکول ٹیچر ہوں اور میری ایک بیٹی بھی ہے میرے شوہر گورئمنٹ ملازم ہیں۔

 

ٹیگس