Nov ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • لیاقت علی اعوان- پاکستان

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے یہ خط ارسال کیا ہے الاعوان لسنرز کلب کے صدر لیاقت علی اعوان صاحب نے۔

اس خط کا آغاز جناب لیاقت علی اعوان صاحب نے گلہ و شکوہ سے کیا ہے اور لکھتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ اب آپ صرف ایمیل ہی پروگرام میں شامل کرتے ہیں چھ مہینے سے زیادہ کا عرصہ گزر رہا ہے میں نئے سامعین کے خطوط آپ کو روانہ کیئے تھے جو شاید آپ کو موصول نہیں ہوئے کوئی بات نہیں ہم خط لکھتے رہینگے اور ریڈیو تھران کو متعارف کرواتے رہینگے، جواب دینا آپ کا کام ہے۔ لیاقت علی اعوان صاحب گلہ و شکوے کے ساتھ ہی ساتھ اپنی ریڈیو تھران سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بھی نظر آئے اور اس خط میں وہ مزید لکھتے ہیں کہ سارے پروگرام اچھے جارہے ہیں، لیکن ایک ہزار اٹھانوے پر نشریات صاف سنائی نہیں دے رہے اس کے لئے کچھ کریں، البتہ رات کی نشریات شاٹ ویو پر صاف سنائی دے رہے ہیں جناب لیاقت علی اعوان صاحب نے درخواست کی ہے کہ رات کی نشریات میں پروگرام بزم دوستاں شامل کریں۔

 

ٹیگس