Nov ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
  • مہرعبدالستار سلفی القادری - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے ننکانہ صاحب پنجاب پاکستان سے جناب عبدالستار سلفی القادری صاحب نے

 یہ خط  ہمیں دیر سے موصول ہوا ہے اور اس خط میں تحریر مضمون بھی کچھ پرانا ہوگیا ہے اور اس کے حوالے سے ہم کافی گفتگو بھی کرچکے ہیں لیکن جناب مہر عبدالستار سلفی صاحب کے احترام میں ہم یہ خط پروگرام میں شامل کررہے ہیں اس خط میں لکھا ہے کہ ریڈیو تھران کی اردو سروس سے بہت زیادہ لگاؤ ہے جیسا کہ کبھی ریڈیو زاہدان سے ہوا کرتا تھا، مہر عبدالستان سلفی صاحب نے عالمی لسنرز متحدہ تنظیم کے مرکزی دفتر ننکانہ صاحب میں ریڈیو تھران کی 38  ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کا ذکر کیا اور لکھا کہ اس کانفرنس میں شرکت کی اور بہت سے پرانے ساتھیوں سے ملاقات ہوئی اور اس کانفرنس میں ریڈیو تھران کے پروگراموں کے حوالے سے بے لاگ تبصرے ہوئے، بہت اچھا لگا۔

 

ٹیگس