Dec ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • محمد امین چودھری - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے محمد امین چودھری صاحب نے متحدہ عرب امارات پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہمارے یہ سامع لکھتے ہیں کہ

 میرا تعلق پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر ٹنڈو باگو سے ہے اور میں گذشتہ تین سال سے ابوظہبی میں محنت مزدوری کرتا ہوں، ایک عرصے تک ریڈیو تہران کی نشریات سنتا رہا ہوں لیکن کافی دنوں سے اپنی ذاتی مصروفیات کی بناپر ریڈیو تہران سے دور رہا پچھلے ہفتے ریڈیو کی یاد آئی تو تہران ریڈیو سننے کا اتفاق ہوا، وہی آواز وہی سکون پہنچانے والی تلاوت اور دنیا کے حالات سے بموقع باخبر کرنا ریڈیو تہران کا ہی خاصہ ہے۔ اب میں کوشش کروں گا کہ آپ کی نشریات پابندی کے ساتھ سنو یہ خط اس لئے روانہ کررہا ہوں کہ یہ میرے دل کی آواز ہے اور میرے جیسے سیکڑوں دوست موجود ہیں کہ ریڈیو تہران کے خاموش سامع ہیں۔

سب دوستوں کو بہت بہت سلام۔

 

ٹیگس