Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran
  • لیاقت علی اعوان- پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے الاعوان لسنرز کلب فیصل آباد پنجاب پاکستان سے جناب لیاقت علی اعوان صاحب نے

سلام کے بعد لکھتے ہیں ہیں کافی دنوں کی غیر حاضری کے بعد آپ کو خط لکھا جا رہا ہے اور ایک نئے لسنرز کو بھی متعارف کروارہا ہوں، امید ہے کہ آپ میرے اس خط کو پروگرام میں شامل کریں گے، میرے پہلے والے خط کو آپ نے پروگرام من وعن شامل کیا اس پر میں ریڈیو تھران کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور دیگر دوستوں نے بھی اس خط اور جس محبت سے آپ نے اس کا جواب دیا اس کی بہت تعریف کی، میری تنقید کے ساتھ ساتھ، آپ نے نہایت ہی بہترین انداز میں اس کا جواب دیا جو بہت پسند آیا۔ ساری پروگرام اچھے اور معیاری جارہے ہیں، پچھلے دنوں فیصل آباد اور شیخوپورہ میں ریڈیو تھران کے سامعین سے ملاقات کی اور پروگراموں پر تبصرہ کیا۔

 

ٹیگس