Dec ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • جاوید ملک - پاکستان

یہ برقی خط ارسال کیا ہے لندن میں مقیم پاکستانی باشندے جاوید ملک صاحب نے لکھتے ہیں۔

میرے ایک پرانے دوست نے ریڈیو تھران کے پروگراموں کے حوالےسے مجھ کو بتایا تھا ایک دن آپ کی سائٹ وزٹ کی بہت اچھا لگا، ویسے ہمارے پاس وقت بہت کم ہوتا ہے اس لئے میں آپ کی لائیو نشریات نہیں سن سکتا، سائٹ پر موجود کچھ پروگرام سننے اور سحر اردو ٹی وی کے کچھ پروگرام دیکھے بہت اچھا لگا، سچ بات یہ ہے کہ ہم غیر ملکوں میں رہنے والے کے لئے  ایسے پروگرام ایک بہت بڑی نعمت ہے، دو تین پروگرام ریڈیو کے سننے جو سیاسی اور دینی معلومات پر مبنی تھے روح تازہ ہوگئی اور میں نے اپنے آپ سے عہد کیا ہے کہ اب مجھے جب بھی وقت ملے گا میں آپ کی ویب سائٹ ضرور وزٹ کروں گا۔ پروگرام بزم دوستاں بھی مجھے بہت پسند آیا اس لئے یہ میل بھیج رہا ہوں ضرور پروگرام میں شامل کریے گا۔

 

ٹیگس