Jan ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • نیازاحمد نیازی-پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر بہاولنگر سے بابائے خطوط نیاز احمد نیازی صاحب نے لکھتے ہیں

ستلج ریڈیو اینڈ رائٹرز کلب بہاولنگر پنجاب پاکستان کے جناب نیاز احمد نیازی صاحب نے اپنے خوبصورت خط میں لکھا ہے انچارج پروگرام بزم دوستاں ریڈیو تہران اسلامی جمہوریہ ایران، قابل صد احترام پیارے بھائی حسین تقوی صاحب، قابل صد احترام پیارے بھائی ہاشم علی صاحب السلام علیکم امید ہے کہ رب کائنات کے فضل و کرم کے  طفیل آپ اور آپ کے تمام ساتھی خیریت سے ہونگے، آمین، ثم آمین

خدا کرے ایسی مسکراہت ملے تمہیں جس کے بعد نہ غم کی آہت ملے، تمہیں خوشی ملے لمحہ بہ لمحہ، دکھ سے دور رہو، نکھرجائے بہار زندگی، ایسی راحت ملے تمہیں سرخرو گذرو  وفا کے ہر کٹھن موڑ سے تم ہر موڑ پہ جو ساتھ دے ایسی چاہت ملے تمہیں۔ آمین۔

بھیا یوں تو آپ کے تمام پروگرام زبردست اور لاجواب ہیں، مگر آپ نے انعامی مقابلے کا اعلان کر کے ہم سب کے دل جیت لیئے ہیں۔

ریڈیو تہران کے پیش کردہ سبھی پروگرام بہت ہی خوبصورت ہوتے ہیں، آخر میں نیاز احمد نیازی صاحب لکھتے ہیں کہ دل تو چاہتا ہے کہ آپ کو روزانہ خط لکھوں لیکن آپ شامل پروگرام نہیں کرتے ہیں، میرے اس خط کو پروگرام میں ضرور شامل کیجیئے گا۔

 

ٹیگس