Feb ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • سید ریاض - ہندوستان

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے پہل گام (Pahalgam) سے سید ریاض صاحب نے لکھتے ہیں کہ

سبھی دوستوں کو دہ فجر یعنی عشرہ فجر اور ایران کے عظیم اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ سید ریاض صاحب لکھتے ہیں کہ ایران کا اسلامی انقلاب ایک ایسا انقلاب ہے جو دنیا میں بے مثال ہے، یہ درست ہے کہ اسلامی انقلاب ایران میں رونما ہوا ہے، لیکن اس کا پیغام پورے عالم اسلام اور دنیا کے لئے ہے۔ اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رح جب ایران تشریف لائے تو عوام نے آپ کا فقیدالمثال استقبال کیا ہے، اور ایران کے عوام نے امام خمینی رح کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور اسلامی انقلاب کی برکات سے سب مستفیض ہورہے ہیں۔

 

ٹیگس