Mar ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • چودھری فہیم نور- پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے کہ متحدہ عالمی لسنرز تنظیم ننکانہ صاحب پنجاب پاکستان کے صدر چوہدری فہیم نور صاحب نے

لکھتے ہیں  *میرے قابل احترام جناب حسین تقوی اور ہاشم علی صاحباں

امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو اور آپ کے تمام گھر والوں کو اپنی امان میں رکھے آمین

ایک طویل عرصے سے ہمارا اور ریڈیو تہران کا چولی دامن کا ساتھ ہے سب سے پہلے شام کے مسلمانوں کے لیے دعا کریں اے اللہ! شام کے مسلمانوں کی غیب سے مدد فرما ان کی حفاظت کے لیے اسباب مہیا فرما ۔ان کے دشمنوں کو ہلاک کر دے اور ان کی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنا دے آمین

پروگراموں کےتمام سلسلے اچھے جا رہے ہیں تمام پسندیدہ رائٹرز اپنے قلم سے گلکاریاں لفظوں کے روپ میں بکھیرتے رہتے ہیں ریڈیو تہران کے خصوصی پروگراموں میں عشرہ فجر ۔سوگ زہرا ۔بیت المقدس عالم اسلام کی جاگیر ۔عاشقان اہلیت علیہ السلام ۔کرمانشاہ میں زلزلہ۔ اربعین حسینی ۔روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام۔کشمیر کی آواز ۔دین زندگی ۔یادوں کے جھروکے اصلاحی اور سبق آموز سے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں تہران کی فضاء سے بے مہر کرنوں چنگاریوں جیسی مچوں اور کٹاریوں جیسی شاموں میں دل کا سرور آنکھوں کا نور اور ایک ٹھنڈی ہوا کا معطر جھونکا بن کر تہران سے سفرکرتا ہوا ننکانہ صاحب کی جھومتی جھوٹی جھر جھڑ آتی ٹھنڈی ٹھار فضاؤں میں گھنگھور گھٹاؤں کی چھاؤں میں ہم تک پہنچی ہیں

 واٹس ایپ گروپ میں قاعدے قانون پر عمل درآمد کرانے پر تنظیم کے تمام سامعین اراکین شکریہ ادا کرتے ہیں اور جو سامعین  اپنے اپنے علاقوں کی ریسیپشن رپورٹ سے آگاہ کرتے ہیں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں امید ہے کہ تنظیم کے اراکین آئندہ بھی ایسی طرح اپنے اپنے علاقوں کی ریسیپشن رپورٹ ارسال کرتے رہیں گے ،ریڈیو تہران زندہ باد

 

ٹیگس