Apr ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • سردار سہیل احمد- پاکستان

یہ تفصیلی خط ارسال کیا ہے کہ سردار سہیل احمد صدر سردار ریڈیو لسنرز کلب اور صوبائی جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل لسنرز آرگنائزیشن آف پاکستان نے گاؤں و ڈاکخانہ ستوڑہ محلہ بنی گھوڑی تحصیل حویلیاں ضلع ایبٹ آباد ھزارہ صوبہ خیبرپختونخوا پاکستان سے

ریڈیو تہران اردو سروس کے تمام پروگرام معیاری اور دلکش ھیں

اس وقت امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے عالمی برادری کو واضح پیغام اور امت مسلمہ کی ترجمانی کا صحیح حق ریڈیو تہران اردو سروس سحر اردو ٹی وی اور ترک صدر بہترین انداز میں حق ادا کر رہے ہیں ریڈیو تہران اور سحر اردو ٹی کی خبریں اور تبصرے امت مسلمہ کے دلوں کی آواز ھیں

پروگرام جام جم اور دین و زندگی کے ذریعے ھماری اخلاقی تربیت ھو رھی ہے

تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سنکر روح کو تازگی ملتی ہے

پروگرام دریچے اور آج کا ایران بھی عمدہ سلسلے ھیں

تمام سامعین کا پسندیدہ پروگرام بزم دوستاں میں سامعین کے خیالات سے آگاھی حاصل ھوتی ھے

بزم دوستاں لسنرز کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کا اھم ذریعہ ثابت ہو گا انشاءاللہ ۔

سردار ریڈیو لسنرز کلب ستوڑہ کی تجویز ھے کہ بزم دوستاں میں خطوط اور واٹس ایپ پیغامات میں پیغامات کی تعداد میں اضافہ کیا جائے

اور سامعین کی حوصلہ افزائی کے لئے لٹریچر اور بالخصوص اردو میگزین جام جم کی دوبارہ اشاعت کے لئے انتظامیہ سے مذاکرات شروع کیے جائیں

جو سامعین روزانہ کی بنیاد پر ریسیپشن رپورٹ پیش کرتے ہیں انکو مہینے میں ایک بار لازمی QSL کارڈ جاری کریں تاکہ انکی حوصلہ افزائی ھوتی رھے

بقول جناب ساجد رضوی صاحب کے ایک زمانہ تھا کہ سامعین کے ڈھیروں خطوط و کارڈز ریڈیو تہران کو ملتے تھے جی نئی ٹیکنالوجی سے بھی اس پر اثر ضرور پڑا ہے تاھم آپکی طرف سے ڈاک کی بندش سے بھی دوستوں کا رجحان ایف ایم ریڈیو کی طرف گیا ہے

میری طرف سے جناب محمد ارشد قریشی، مہر عبدالستار سلفی ،جناب محمد ادریس، جناب سردار منیر اختر، جناب ارشد اقبال، عبدالغفور قیصر اور شاہنواز جسکانی صاحبان کو ولادت امام علی المرتضٰی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی مبارک اور سلام خلوص پہنچے  شکریہ

 

ٹیگس