Apr ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • ظفراقبال -پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان سے ظفر اقبال صاحب نے لکھتے ہیں کہ

وقت نکال کر سحر اردو ٹی وی کی ویب سائٹ کے ذریعے ریڈیو تہران کی نشریات کے خاص پروگرام سنتا ہوں اور اس ویب سائٹ پر پروگرام بر وقت لوڈ کردیئے جاتے ہیں اپنے پسندیدہ پروگرام سننا اچھا لگتا ہے اور بزم دوستاں پروگرام میرے خاص پروگراموں میں شامل ہے بہر حال لائیو نشریات کا اپنا مزہ ہوتا ہے لیکن ریڈیو تہران کی طرف سے دی جانے والی سہولت سے ہم غیر ملکوں میں آباد اردو زبان سامع بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں حتی ایسا بھی ہوا ہے کہ میں نے اپنی رات کی شفٹ میں گرد و پیش اور نیم نگاہ کے سارے پروگرام سننے ہیں بہت اچھا لگتا ہے، میرا تعلق پاکستان کے شہر عارف والا ہے اور گذشتہ تین برسوں سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہوں۔

 

ٹیگس