Apr ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • محمد ارشد قریشی۔ پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے کہ انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن کے صدر محمد ارشد قریشی صاحب نے لکھتے ہیں کہ

انیس اپریل بروز جمعرات نشر ہونے والا پروگرام بز م دوستاں سنا جس میں محض ایک سامع کا ہی تبصرہ نشر ہوسکا باقی ماندہ وقت واٹس ایپ گروپ کے قوائد و ضوابط اور مستقل بنیاد پر تبصرے پوسٹ کرنے والے سامعین کے ناموں کے ساتھ شکریہ ادا کیا گيا جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

یہاں ایک بات کی وضاحت ضروری ہے کہ بزم دوستاں واٹس ایپ گروپ میں بحث مباحثہ واقعی افسوس ناک ہے۔

ہم روز اول سے عہد کرچکے ہیں کہ کسی بھی بحث کا آغاز ارلو کا کوئي ممبر نہیں کرے گا۔

یہ آخر میں لکھتے ہیں کہ ارلو پاکستان ریڈیو تہران کے تمام میزبانوں کا دل سے شکر گزار ہے کہ وہ بلاتفریق تمام سامعین تنظیموں اور کلبوں کی قدردانی کرتے ہیں جن سے ہمارے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔

 

ٹیگس