Apr ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • ارشاد علی - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفرنگر سے ارشاد علی صاحب نے لکھتے ہیں کہ

کافی دنوں بعد خط پوسٹ کررہا ہوں امید ہے کہ پروگرام میں شامل کرکے شکریہ کا موقع عطا کریں گے۔

سارے پروگرام اچھے جارہے ہیں ویسے میں رات کی ہی نشریات سن پاتا ہوں اور اتوار اور جمعرات کو بزم دوستاں سننے کی بھی بھر پور کوشش کرتا ہوں۔

ویسے میری یہ خواہش ہے کہ ہم بھی پاکستان میں کام کرنے والے لسنرز کلبز کی طرح اپنے وطن میں کوئی کلب قائم کریں اس حوالے سے میں نے اپنے دوستوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں انشاءاللہ آپ جلد ہی لسنرز کلب کے قیام کی خبر سننیں گے۔

آواز کی کفیت میں کوئی فرق نہیں آیا اکثر مواقع پر شور کے ساتھ سنی جاتی ہے  لیکن آواز سمجھ میں آتی ہے شاید اس کی وجہ ریڈیو سے بیش از حد وابستگی ہے۔ سب دوستوں کو بہت بہت سلام۔

 

ٹیگس