May ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • رانا شمشاد - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے کہ ستلج ریڈیو اینڈ رائٹرز لسنرز کلب بہاولنگر پنجاب پاکستان کے سینیئر ممبر رانا شمشاد صاحب نے

سلام کے بعد لکھتے ہیں کہ خدا کی آپ پر رحمتیں ہوں، حقیقت پر مبنی خبریں اور تبصرے اور سب سے پہلے ان کا نشر ہونا ریڈیو تہران کا کارنامہ ہے، بزم دوستاں پروگرام سنا جس میں عظمت اللہ بھائی کا تفصیلی خط پیش کیا گیا، رانا شمشاد مزید لکھتے  ہیں کہ ہمارے شہر بہاولنگر کی مشہور سوغات گڑ ہے اور دریائے ستلج ہمارے شہر سے گزرتا ہے آپ نے گذشتہ بزم دوستاں میں انعامی مقابلے کے دس ونرز کے ناموں کا اعلان کیا میری طرف سے ان سب کو بہت بہت مبارک باد ہو، میری جانب سے نیازی احمد نیازی، رانا جی ، ابن بہاول ، مہر عبدالستار رضوی القادری، رشید ناز ، لیاقت علی اعوان، اکرم سیال اور چودھری فہیم نور صاحبان کو بہت بہت سلام۔

 

ٹیگس