May ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • رضا حیدر - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنئو سے رضا حیدر صاحب نے لکھتے ہیں کہ

ایک عرصے تک ریڈیو تہران کو خط لکھتا رہا ہوں لیکن کچھ سالوں سے اپنے ذاتی مصروفیات کی بناپر ریڈیو سے دور رہا اب دوبارہ ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں اور نواب اصغرعلی خان صاحب کی بیٹھک پر ریڈیو تہران کا خوب ذکر ہوتا ہے اور آپ کے ریڈیو سے نشر ہونے والے تبصروں پر تبادلہ خیال ہوتا ہے نواب اصغرعلی خان نے آپ کا واٹس ایپ نمبر بتایا تو چند کلمات اپنے پوتے کی مدد سے لکھوا کر ارسال کررہا ہوں امید ہے کہ بزم دوستاں پروگرام میں شامل کریں گے۔ سارے پروگرام اچھے جارہے ہیں ویسے میں ریڈیو تہران کی نشریات انٹرنیٹ کے ذریعے سنتا ہوں آواز کی کفیت بہت اچھی ہے اور نشریات سننے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آتی، پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی خط جلد ارسال کروں گا، ساجد رضوی اور اظفر کاظمی صاحب کو میرا بہت بہت سلام عرض کیجیئے گا۔

 

ٹیگس