May ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • سردار سہیل احمد- پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے سردار ریڈیو لسنرز کلب صدر سردار سہیل احمد صاحب نے گاؤں و ڈاکخانہ ستوڑہ محلہ بنی گھوڑی تحصیل حویلیاں ضلع ایبٹ آباد ہزارہ پاکستان سے لکھتے ہیں کہ

ریڈیو تہران اردو سروس نے رمضان المبارک میں خصوصی پروگرامز ترتیب دیئے ہیں جنکو سن کر ایمان کو تازگی ملتی ہے اتنے اچھے خصوصی پروگرامز پر ریڈیو تہران کے تمام اسٹاف کو مبارک باد پیش کرتا اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس کے علاوہ ریڈیو تہران کے سارے پروگرام بہت اچھے جارہے ہیں پروگرام گھر اور گھرانہ سنا جس میں بچوں کی تربیت کے حوالے سے بہترین مطالب بیان کیئے گیئے اور پروگرام کے آخر میں والدین کی بچوں سے اپنائیت کے بارے میں گفتگو اچھی لگی۔

سردار سہیل احمد صاحب مزید لکھتے ہیں کہ شارٹ ویو پر نشریات بحال رکھی جائے اور ہمارا سلوگن ہے ریڈیو ماضی نہیں مستقبل ہے۔

میری طرف سے جناب محمد ارشد قریشی، جناب ارشد اقبال، جناب مہرعبدالستار سلفی القادری، جناب سردار منیر اختر، جناب رانا شمشاد ، جناب لیاقت علی اعوان، جناب محمد ادریس ، جناب شاہ نواز جسکانی صاحبان کو بہت بہت سلام و علیکم ،،، 

 

ٹیگس