Jun ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • اعظم علی سومرو -پاکستان

یہ تفصیلی خط ارسال کیا ہے کہ خیرپور میرس سندھ پاکستان سے اعظم علی سومرو صاحب نے، لکھتے ہیں کہ

قابل احترام دوستوں سلام خلوص

غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے مشرقی علاقے پر غاصب صہیونی حکومت کی گولہ باری میں کئی فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہونے کی خبر ریڈیو تہران کی ویب سائٹ پر پڑھ کر بہت افسوس ہوا،

ظالم اور دہشتگرد صہیونی ریاست کی بربریت تھمنے کا نام نہیں لے رہی، اور اس ریاستی دہشتگردی کو صہیونی ریاست تسلط کے زیر سایہ چلنے والا مغربی میڈیا جس طرح جسٹیفائی کرتا رہا ہے، وہ بھی قابل مذمت ہے۔

ایران ہمیشہ فلسطینی کاز اور فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کا حامی رہا ہے اور بہت حوصلہ افزا ہے یہ بات کہ ریڈیو تہران اس تمام صورتحال اور حالات و واقعات کی حقیقت حال سے بہت عمدگی کے ساتھ اپنے سامعین قارئین اور ناظرین کو آگاہ رکھتا ہے، جس میں کم از کم ہمیں یہ اطمینان اور یقین تو رہتا ہی ہے کہ تمام صورتحال کا حقیقت پسندی ، ایمانداری اور انسانی پہلوؤں کو نظر میں رکھ کر تجزیوں اور تبصروں کے ذریعے خلاصہ کیا جاتا ہے ۔

اس تمام صورتحال میں یہ حقیقت بھی بہرحال انتہائی افسوسناک ہے کہ ایک جھوٹی سی ریاست اتنے بڑے مسلم ممالک کے سامنے دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد ریاست کا کردار ادا کررہی ہے اور مسلمان صرف مظلوم فلسطینیوں پر ظلم ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں، حالانکہ اگر تمام مسلمان ملک متحد و متفق ہوجائیں تو وہ مل کر اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا سکتے ہیں، بھلے ہی دنیا کی اس اکلوتی صہیونی ریاست کو بڑے شیطان کی مکمل حمایت حاصل کیوں نہ ہو۔

بہرحال اس پر مزید بات پھر سہی لیکن ریڈیو تہران کا شکریہ مشرق وسطی کے حالات و واقعات کو بہتر طور پر سمجھنے میں اپنے سامعین کیلئے معلوماتی مواد پیش کرنے کے لئے۔

 

ٹیگس