Jun ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • ارشد اقبال - پاکستان

یہ تفصیلی خط ارسال کیا ہے کہ انٹر نیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن پاکستان کے ممبر ارشد اقبال صاحب نے چنگڑانوالہ چنیوٹ پنجاب پاکستان سے،

سلام کے بعد لکھتے ہیں مزاج گرامی بخیریت ہوں گے پیش کردہ پروگرام بزم دوستاں سنا بہت اچھا لگا، بزم دوستاں میں ریڈیو تہران کی سالگرہ کے حوالے سے گفتگو کی گئی ریڈیو تہران کو ہم بھی سلام تہنیت پیش کرتے ہیں اور مبارکباد دیتے ہیں۔

جناب ساجد رضوی صاحب کی آمد باعث خوشی ہے، ریڈیو تہران محبتوں اور چاہتوں کا امین ہے،

جس کا مظہر اس کی خوبصورت نشریات ہیں اگر چہ آج کل نشریات میں آواز کا پرابلم کچھ زیادہ بڑھ گیا ہے، جس سے پروگرام سننے میں دشواری ہوتی ہے اس باوجود ارلو ممبران کی روزانہ کی بنیاد پر ریسیپشن رپورٹ کافی حوصلہ افزاہ ثابت ہوتی ہے۔

جو ارلو ممبران کا ریڈیو سے محبت اور خاص کر تہران سے اپنی دلی لگاؤ اور جوش جذبے کا خاصہ ہے۔

ارلو کی جانب سے ہفتہ خطوط اس بات کا ثبوت ہے کہ ریڈیو ماضی نہیں مستقبل ہے میں سلام پیش کرتا ہوں ایم اے قریشی صاحب اور مہر عبدالستار رضوی القادری صاحب کو اپنی ٹیم کو بہت اچھے اور عمدہ طریقے سے آگے لے کے چل رہے ہیں اور ریڈیو سے والہانہ محبت کا ثبوت پیش کررہے ہیں۔

سردار سہیل ہوں یا سردار منیر اختر، عقیل بشیر ہوں یا محمد ادریس صاحب، شاہنواز جسکانی ہوں یا تنویر ملک صاحب ہوں یا لیاقت علی اعوان بابائے لسننگ ہوں یا اعظم علی سومرو صاحب یہ وہ نام ہیں جو ریڈیو کی دنیا کے چمکتے اور تابندہ ستارے ہیں اور ان کی ریڈیو سے محبت کا اندازہ روزانہ کی بنیاد پر ریڈیو سن کے رپورٹ دینے سے ہوتا ہے اللہ پاک سب کو سلامت رکھے ،

بات لمبی ہوگئی سمیٹنا چاہتا ہوں، ریڈیو تہران وہ روشنی ہے جس کے ہم پروانے ہیں اور اسی کے گرد گھومتے ہیں آپ نے وہ پروانہ تو دیکھا ہوگا جس کی زندگی اسی روشنی سے جنم لیتی ہے اور اسی پہ مرمٹ کے ختم ہوجاتی ہے۔

ہم ریڈیو کے دیوانوں کی زندگی بھی ویسی ہی ہے۔

خدایا آباد رکھنا ریڈیو تہران کو اور ایسی کئی خوشیاں مزید دیکھنے کو ملیں۔

ریڈیو تہران کے لئے ایک شعر عرض ہے۔

عقیدت کے پھول نچھاور تیری راہ میں ریڈیو تہران

ہم نے تجھ سے محبت کی قسم کھائی ہے۔

تمام مخلص دوستوں اور ارلو کے ممبران اور آپکی پوری ٹیم کو محبتوں چاہتوں اور عقیدت بھرا سلام قبول ہو۔

 

ٹیگس