Jun ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • جاوید میر - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے کہ جاوید میر صاحب نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بارہ مولا سے لکھتے ہیں کہ

ریڈیو تہران کے سارے پروگرام بہت اچھے جارہے ہیں اور خبروں اور تبصروں میں کشمیر کے حالات پر بھی رپورٹیں اور تبصرے نشر ہوتے ہیں ویسے کشمیر کے حالات کچھ عرصے سے اچھے نہیں چل رہے ہیں، آپ دعا کریں کہ ہمارے علاقے میں دیر پا امن قائم ہوجائے اور روز روز کی بد امنی سے جان چھوٹ جائے۔ انٹرنیٹ نیٹ سروس بھی کبھی جاری رہتی ہے اور کبھی حالات کی وجہ سے بند کردی جاتی ہے، خیر آواز کی کفیت جوں کی توں باقی ہے یعنی کبھی اچھی تو کبھی خراب ویسے اگر انٹر نیٹ سروس موجود رہے تو کوشش ہوتی ہے کہ تہران ریڈیو کی نشریات انٹر نیٹ پر سنی جائے انٹرنیٹ میں آواز کی کفیت بہت بہتر رہتی ہے۔ ریڈیو تہران کے ساتھ تمام دوستوں کو بہت بہت محبت بھرا سلام۔

 

ٹیگس