Aug ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • سید شیراز حسین - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر غازی پور سے سید شیراز حسین ایڈوکیٹ ہائی کورٹ لکھنئو نے

لکھتے ہیں کہ سب سے پہلے عیدالاضحی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں ، اس سال یہ عید غیر متوقع حالات میں آئی ہے اور دنیا کے حالات کرونا وائرس کی بنا پر تبدیل ہوچکے ہیں۔

شیراز حسین صاحب مزید لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران کی نشریات سن کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے آپ کے پروگرام دلوں کی تسکین کا باعث ہیں عالمی اور علاقائی حالات پر منصفانہ تجزیے ، غیر جانبدارنہ خبریں اور اسی طرح عالمی سامراج کی سازشوں سے رائے عامہ کو باخبر کرنے میں ریڈیو تہران اپنا پیشہ وارانہ کردار ادا کررہا ہے۔ صبح کی نشریات میں پروگرام صبح امید دل کو بھانے والا پروگرام ہے اس پروگرام کے میزان حسین اختر بہترین انداز میں پروگرام پیش کرتے ہیں اور ان کی ایک ایک بات دل میں اتری نظر آتی ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے ریڈیو تہران کی نشریات سنی جاتی ہے اور تینوں نشریات آرکائیو پر بھی موجود ہوتی ہیں ریڈیو تہران کے ديگر پروگرام میں ایرانی شخصیات ، آج کا ایران، آس پاس ،  اسلام ٹائم ، اسلام پلس، کلام امیر، کلام نور نہایت ہی اچھے پروگرام ہیں جن کو سن کر معلومات میں اضافہ  ہوتا ہے۔ ریڈیو تہران کے پورے اسٹاف کو میرا سلام۔

 

ٹیگس