Aug ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • ڈاکٹر مختار حسین - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر بدین سے ڈاکٹر مختار حسین خوجہ صاحب نے

لکھتے ہیں کہ سب سے پہلے میں عید الاضحی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں مسلمانوں کی یہ بڑی عید اس سال خوف و وحشت کے سایہ میں آئی ہے ، میری طرف سے تمام سامعین کو بھی عید کی مبارک باد پیش کیئے گا، ایک ڈاکٹر ہونے کے ناطے میرا یہ فرض بنتا ہے کہ میں اپنے تمام دوستوں کو یہ پیغام دوں کہ اپنا بہت بہت خیال رکھیں، کرونا وائرس کی وباء نہایت ہی خطرناک ہے اس سے صرف احتیاط کے ذریعے ہی بچا جاسکتا ہے دوسرے یہ کہ  آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے میرے خط کو پروگرام بزم دوستاں میں شامل کیا اور نہایت محبت سے میرے خط کا جواب دیا، روزانہ کی بنیاد پر ریڈیو تہران کی نشریات سننے کی کوشش کرتا ہوں، رات کی نشریات سننے کا موقع زیادہ ملتا ہے ، پروگرام اسلام ٹائم اور اسلام پلس اور کلام امیر جو سحر اردو ٹی وی پروگرام ہیں آپ انہیں اپنے سامعین کے لئے منتخب کرکے پیش کرتے ہیں، نہایت ہی معلوماتی پروگرام ہیں سن کر طبیعت خوش ہوجاتی ہے۔ ریڈیو تہران چالیس برسوں سے اپنے سامعین کے لئے بہترین پروگرام پیش کررہا ہے۔ بدین میں ریڈیو تہران کی نشریات کافی لوگ سنتے ہیں جبکہ میرے عزیزوں میں سے بھی کافی ایسے ہیں جو پابندی کے ساتھ ریڈیو تہران کی نشریات سنتے  ہیں۔ ایران سے ہمارا خاص لگاؤ ہے اور ہمیں ایران سے بہت محبت ہے۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح نے اس صدی میں اسلامی انقلاب برپا کر کے سامراجی طاقتوں کے تمام تخمینے خاک میں ملادیئے تھے۔ پاک ایران دوستی زندہ باد۔

ٹیگس