Aug ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • صدف زہراء  - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندو‎ستان کے سب بڑے صنعتی شہر ممبئی سے صدف زہراء صاحبہ نے

انہوں نے اپنے اس خط میں سب سے پہلے عید الاضحی کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے اس سال عید کا رنگ ہی کچھ اور ہے ہر چیز بدلی بدلی سے نظر آرہی ہے نہ کسی کو بلا سکتے ہیں اور نہ کسی کے گھر جاسکتے ہیں فقط اللہ تعالی کے حضور دعا ہے کہ اس کیفیت سے دنیا کو نکلے ۔ ریڈیو تہران کی اردو سروس کے پروگرام انٹرنیٹ کے ذریعے سنتی ہوں بہت اچھے پروگرام ہوتے ہیں بڑی محنت سے آپ ہمارے لئے پروگرام تیار کرتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ ریڈیو تہران کا اسٹاف اور تمام سامعین صحت و سلامتی کے ساتھ رہیں اور زندگی اپنی پرانی والی ڈگر پر واپس آجائے۔

ٹیگس