Aug ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • یاسین طوری  - پاکستان

یہ خط ارسال کیا پاکستان صوبے خیبر پختونخواہ کے علاقے پارہ چنار سے یاسین طوری صاحب نے

لکھتے ہیں سب سے پہلے آپ سب کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ساتھ ہی ساتھ عید غدیر کی آمد آمد پر پیشگی مبارک باد قبول فرمائیں۔ یاسین طوری مزید لکھتے ہیں کہ پچھلے دنوں ہمارے علاقے میں دشمنان اسلام نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی لیکن ہمارا علاقہ بڑے حادثے سے بچ گيا۔ ہونے والے بم دہماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ابھی بھی کئی کی حالت نازک ہے۔ ریڈیو تہران کے سارے پروگرام پابندی سے سننے کی کوشش کرتا ہوں ریڈیو پر آواز خراب ہوتی ہے تو انٹرنیٹ کے ذریعے نشریات سنتا ہوں اور ریڈیو تہران کی نشریات سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔ تمام سامعین کو میرا سلام۔

ٹیگس