Oct ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • مہر عبدالستار سلفی القادری - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے جنرل سیکریٹری انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن ننکانہ صاحب پنجاب پاکستان محترم جناب مہر عبدالستار سلفی القادری نے

السلام علیکم  کے بعد لکھتے ہیں کہ

امید ہے مزاج گرامی بخیر و عافیت ہونگے...

خیریت کا طالب بخریت.....

کچھ نجی اور کاروباری مصروفیات کے پیش نظر لکھنے کا سلسلہ منقطع تھا جو کہ الحمداللہ بحال ہوا چاہتا ہے....

لیکن نشریات باقاعدگی سے سماعتوں کو معطر کرتی رہیں.....خواہ وہ ریڈیو کے ذریعے یا پھر جدید ذرائع ابلاغ کے توسط سے ....

ماہ محرم الحرام کے خصوصی پروگرام سماعتوں کو سوگوار اور شہادت کے جام کے مزے امام عالی مقام کی شجاعت و بہادری اور خاندان رسالت کے افکار و کردار اور ہمت و بہادری کے عظیم کارنامے ایمانی قوت کو مزید دوام بخشتے رہے...

صفر المظفر بھی اسیران کرب و بلاکی  یاد سے مزین ہے....  اور اس میں پیش کیئے جانے والے پروگرام کربلا ترجمان حق بھی ادب دوستوں کے لئے معلومات کا عظیم ذخیرہ فراہم کررہا ہے اس پروگرام کے بارے میں آئندہ خط میں تفصیل سے لکھوں گا۔

گزشتہ دنوں پروگرام خلقت کی رعنائیاں سنا جس میں بھائی طحہ شمیم اور بہن مریم زہرا نے خالق کائنات کے خلق کردہ حضرت انسان اور نباتات و جمادات کے متعلق افکار اور مجتہدین اور علماء کے اقوال و مشاہدات کو جس خوبصورتی سے بیان کیا ,

ہمارے لیے معلومات  اہم اور انمول تھیں....

صبح امید میں

سید حسین اختر صاحب نے مولی علی رضی اللہ عنہ کے قول سے شروع کیا...

قرآن کریم کی آیات سوئے زن کے متعلق بنیادی اور اہم گفتگو سے ہماری رہنمائی فرمائی.....

سلسلہ افکار و نظریات میں عباس سید صاحب اور باجی مریم زہرا کی آواز میں پروگرام شروع ہوا,

جس میں ابتدائیہ دو مرتبہ بیان ہوا....

 چلیں ہمیں اچھا لگا... مگر ایڈیٹنگ کے شعبے سے کیسے  نکل گیا یہ ہمیں سمجھ نہیں آیا....

فرانس اور یورپی ممالک کی اسلام اور پیغمبر اسلام کے متعلق گستاخانہ مواد کی نشر و اشاعت اور لاریب کتاب اللہ کو نظر آتش کر  کے اہل اسلام کے جذبات کو مجروح کرنے جسارتیں بڑھ رہی ہیں....اس پر گفتگو کے دوران میزبانوں نے عالم اسلام کو یکجا اور متحد ہو کر اس کے دفاع کی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا......میں سلام پیش کرتا ہوں دونوں میزبانوں کو

کہ انہوں نے غیرت ایمانی کے ہمارے سوئے جذبے کو بیدار کردیا....

ہفتہ دفاع مقدس کے حوالے سے سلسلہ مجھے ذاتی طور بہت پسند آیا

جس میں عراقی سابقہ حکمران کی ایران مخالف پالیسوں اور ایران پر جنگ مسلط کرنے کے اقدامات کا جس طرح عباس سید نے تعارف کروایا سن کر جذبہ شہادت سے سر شار ہماری روح بھی شہادت کی امنگوں کا دریچہ سجانے لگی....

مجاہدین اور اور انکے والدین نے جس دیدہ دلیری اور صبر و تحمل سے عراقی فوجیوں کے سامنے پہاڑ  کھڑے کر دئے....بیان و قیاس سے باہر ہے....

ملی نغمہ اگرچہ فارسی میں تھا لیکن دل کو بھا گیا....

دوبارہ سننے کی خاطر ویب سائیٹ پر بار بار پروگرام سنتا رہا.....

اگرچہ اردو میں بھی جذبہ شہادت کے موضوع پر کچھ کلام نشر ہوا لیکن فارسی کا ابتدائیہ عمدہ تھا......

اتنے اچھے اور معیاری پروگرام پیش کرنے پر میری طرف سے دلی مبارک باد قبول ہو...سلامت رہیں آباد رہیں شاد رہیں.....

انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن کے ممبران کی ریسپشن رپورٹس پر آپکی جانب سے حقیقی سامعین کی حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہیں.....

کچھ سامعین کی جانب سے انعامی مقابلے کے نتائج کے اعلان کے حوالے سے دیری تشویش پیدا کر رہی ہے...

امید ہے توجہ دیں گے...

سلامتی و عافیت سدا آپکی رفیق سفر....

والسلام.....

دعا گو.. 

مہر عبدالستار سلفی القادری

 

ٹیگس