Aug ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۹ UTC
  • راہ مبین
    راہ مبین

اس پروگرام میں قرآنی علوم کے ماہرین قرآن کی تعلیم دیتے ہیں-

پروگرام : راہ مبین

 پروڈیوسر : فہیمی وقت : ہر ہفتےمنگل کے روز ایران کے وقت کے مطابق 18:30 دورانیہ : پنتالیس منٹ

وضاحت: پروگرام راہ مبین کے پروڈیوسر جناب فہیمی محترم بشیر احمد بٹ کے تعاون سے پیش کر رہے ہیں۔

اس پروگرام میں میزبانی کے فرائض جناب حیدرعلی صاحب انجام دیتے ہیں ہرمنگل کو ایران کے وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق سات بجے پر اور ہندوستان کے وقت کے مطابق ساڑھے سات بجےنشرکیا جارہا ہے۔

اس پروگرام میں قرآنی علوم کے ماہرین قرآن کی تعلیم دیتے ہیں، ہر پروگرام کے آغاز میں کسی مشہور قاری کی قرآن مجید کے کسی ایک چھوٹے سورے یا کسی بڑے سورے کی چند آیتوں کی قرائت درمیان میں اور مختلف مواقع پر نشر کی جاتی ہے اور ماہر تعلیم ہر آیت کے بعد اس میں موجود علمی نکات کی وضاحت پیش کرتے ہیں۔

 پروگرام کے دوسرے حصے میں ناظرین میں سے تین یا چار افراد ٹیلی فون پر پہلے حصے میں نشر کی جانے والی آیتوں کی تلاوت کرتے ہیں اور اسٹوڈیو میں موجود ماہر تعلیم ناظرین کی تلاوت میں موجود غلطیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے قرائت کا صحیح طریقہ بتاتے ہیں۔

ٹیگس