Dec ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی جناب سید علی خامنہ ای کے مغربی نوجوانوں کے نام خط پر ایک تبصرہ

ایک نوجوان ہونے کی حثییت سے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کا یہ پیغام مجھے ایک بیش قیمت خزانے کی مانند محسوس ہوا۔ اسکی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ یہ دنیائے اسلام کی آواز ہے۔ آج کل کے اس پر آشوب دور میں عالم اسلام کے تمام مذہبی پیشوائوں کو ایسا پیغام اپنے نوجوانوں تک پہنچانا چاہیے، کیونکہ حقیقت تو یہ ہے کہ نوجوان ہی کسی ملک کی اصل طاقت ہوتے ہیں اور انقلاب برپا کرنے میں ان کا بھی بڑا کردار ہوتا ہے۔

راضیہ سید، راولپندی

امام خمینی کی زیر قیادت لائے جانے والے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں ان کی شخصیت، اسلام کے اصلی اصولوں کی عکاسی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی ہمت نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ میں اس بات سے متفق ہوں کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بالکل درست اور واضح انداز میں نہ صرف دنیا بھر مین دہشتگردی اور بے امنی کی وجوہات پر روشنی ڈالی بلکہ دوسری طرف انھوں نے نوجوانوں کو اسلام کے نظام سے مربوط رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس وقت ضرورت صرف صحیح راہنمائی کی ہے اس بات کو اس چیز سے مربوط کیا جا سکتا ہے کہ آیت العظمی جناب سیستانی نے جب داعش کے خلاف فتوی دیا اور کہا کہ یہ کافر واجب الاقتل ہیں تو اس فتوی کے بعد تمام رضاکاروں جن میں جواں بچے اور بوڑھے جنگ میں شریک ہوئے۔ فلسطین کے مسئلے کو جس طرح رہبر معظم نے ہائی لائٹ کیا وہ بہت اہم ہے کیونکہ فلسطین کے مسئلے کو بہتر کوریج نہ ملنے کی وجہ سے دبایا جاتا رہا ہے۔

میرے خیال کے مطابق رہبر معظم کا یہ خط ایک اہم دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے اور تین اہم زبانوں میں اس کے تراجم سے اسکی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے، میری ناقص رائے کے مطابق یہ خط نہ صرف ایران کی دستاویزات کا حصہ ہونا چاہیے بلکہ اسلامی ممالک جہاں جہاں اردو، فارسی اور انگریزی سمجھی جاتی ہے وہاں بھی روانہ کیا جانا چاہیے، اسکے مختلف زبانوں میں تراجم ہونے چاہیں۔

ایک اہم چیز جو میرے ذہن میں ہے وہ یہ بھی ہے کہ اگرچہ کہ بلاشبہ رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای صاحب بہت مصروف ہیں اور فردا فردا سب کو وقت دینا ان کے لئے مشکل ہے لیکن نوجوانوں کے چند ایسے مسائل ہیں جو تمام عالم اسلام کے نوجوانوں کے ہیں جن میں چند شرعی مسائل اور اجتہاد سے متعلق امور شامل ہیں ان کے بارے میں سحر ٹی وی اپنی کوئی ویب سائٹ مقرر کرے اور دنیا بھر سے مختلف مسائل کے بارے میں نوجوان رہبر معظم سے دریافت کریں اور پھر وہ شائع کئے جائیں تو یقینا مجھ سمیت آج کے دور کے بہت سے نوجوان جو اپنے مسائل کی وجہ سے الجھنوں کا شکار ہیں اور دین کی اصل روح کو سمجھنے سے قاصر ہیں ان کو بھی مدد اور راہنمائی حاصل ہو گی کیونکہ رہبر معظم کو نئی نسل سے بہت سی توقعات  تو ہیں ہی لیکن ہمیں بھی یہ توقع ضرور ہے کہ وہ ہماری راہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں گے۔

ٹیگس