سال بعد گوگل کو خیرباد، چیف سائنسدان کا نئی اے آئی کمپنی کا اعلان
گوگل کے چیف سائنسدان اور کمپنی کے 30ویں ملازم جیف ڈین نے تقریباً 27 سال بعد گوگل سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں "ڈسکوری لوپ" کے نام سے نئی کمپنی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/سائنس/ٹیکنالوجی: موصولہ اطلاعات کے مطابق، گوگل کے چیف سائنسدان اور کمپنی کے 30ویں ملازم جیف ڈین نے تقریباً 27 سال بعد گوگل سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں اپنی نئی کمپنی قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ جیف ڈین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ نئی کمپنی مشین لرننگ، سائنس اور انجینئرنگ میں خودکار اے آئی نظام متعارف کرا کے سائنسی تحقیق اور نئی دریافتوں کی رفتار تیز کرنے پر کام کرے گی۔
دوسری جانب گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پچائی نے اعلان کیا کہ گوگل، ڈسکوری لوپ میں بانی سرمایہ کار کے طور پر شامل ہوگا اور جیف ڈین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ جیف ڈین 1999 میں گوگل سے وابستہ ہوئے تھے اور گوگل سرچ، ویب انفراسٹرکچر اور بعد ازاں جیمنی سمیت کمپنی کی جدید مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی رخصتی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گوگل کو اے آئی کے شعبے میں سخت عالمی مسابقت اور ماہرین کی دیگر کمپنیوں کی جانب منتقلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel