پیراگوائے کے کھلاڑی نے فیفا ورلڈ کپ میں 64 سیکنڈ میں تیز ترین گول کر کے تاریخ رقم کر دی
پیراگوائے کے مڈفیلڈر میٹیاس گالارزا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اب تک کا تیز ترین گول کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ (20 جون) کو سان فرانسسکو میں ترکی کے خلاف میچ میں صرف 64 سیکنڈ میں گول اسکور کیا۔
سحرنیوز/کھیل: سحر نیوز کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ گالارزا ورلڈ کپ میں پیراگوائے کا پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے لیکن جب انہیں دوسرے گروپ مرحلے کے میچ میں کھیلنے کا موقع ملا تو انہوں نے دوسرے ہی منٹ میں بائیں پیر کے ایک طاقتور شاٹ کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔
اس طرح میٹیاس گالارزا نے ٹورنامنٹ کا اب تک کا تیز ترین گول کر کے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا لیا۔
اس سے پہلے والے ایک میچ میں مراکش کے اسماعیل صابری نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ کے 70 ویں سیکنڈ میں گول کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا تاہم گالارزا نے چھ سیکنڈ پہلے اسکور کرکے ٹورنامنٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel